6 مارچ، 2015، 12:24 PM

نواز شریف

پاکستانی وزير اعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت درخواست سماعت کے لئے منظور

پاکستانی وزير اعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت درخواست سماعت کے لئے منظور

مہر نیوز/6 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت درج درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہوزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت درج درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے اقتدار نامی شہری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی مریم صفدر کا نام یوتھ لون اسکیم میں شناختی کارڈ پر درج نام کے بجائے مریم نواز لکھوایا جس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست کو اہم اور قانونی معاملہ قرار دیتے ہوئے منظورکرلیا اور وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن اور آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

News ID 1851191

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha